بارہ بنکی: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر بارہ بنکی میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیرالا کے گورنر و سابق مرکزی وزیر عارف محمد خان نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی امن اور عدم تشدد کے علمبردار تھے، ان دونوں چیزوں کی ایجاد نہیں کی بلکہ انہوں دنیا کو اس متعارف کروایا۔ ''
بارہ بنکی گاندھی سماروہ ٹرسٹ'' کی جانب سے منعقد اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جس جرمنی میں سب سے بڑی تعداد تعلیم یافتہ لوگوں کی تھی، اس وقت وہاں کے لوگوں نے ہٹلر جیسے نادر شاہ کو پیدا کیا۔ وہیں جس وقت بھارت میں سب سے زیادہ غیر تعلیم یافتہ لوگوں کی تھی اس بھارت نے دنیا کو گاندھی جیسا شخص دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی 99 فیصد بچے تک گاندھی سے واقف ہیں۔ وہ گاندھی کے بارے میں جانتے ہیں کہ وہ سچ، عدم تشدد اور امن کے علمبردار ہیں۔
مزید پڑھیں: Sabarmati Ashram: آزادی کی جدوجہد کا اہم مرکز سابرمتی آشرم
جب پُرہجوم سرکاری تقاریب جاری ہیں تو مساجد اور درگاہیں بند کیوں: محبوبہ مفتی
انہوں نے کہا کہ گاندھی نے ان دونوں چیزوں کی ایجاد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارتیہ تہذیب کی وجہ سے ہے، اسی وجہ سے اب تک وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ ورنہ اب تک کئی تہذیبیں ختم ہو چکی ہیں۔