کورونا وبا کے چلتے امسال اسکول کالج کی طرح مدرسہ میں بھی کلاسز شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ امسال مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان بھی دیر سے کیا گیا تھا۔ پہلے 31 جنوری آخری تاریخ تھی، جسے بڑھا کر 10 فروری اس کے بعد 18 فروی کیا گیا تھا لیکن بورڈ نے تیسری بار توسیع کرتے ہوئے '22 فروری' آخری تاریخ رکھی ہے۔
یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی فیس و دیگر تفصیلات مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ مدرسہ بورڈ کے سکنڈری سینئر سکنڈری، کامل اور فاضل کے امتحانات کے لیے 11 جنوری سے 22 فروری تک فارم بھرے جائیں گے۔ اس کے بعد تاریخ میں توسیع نہیں کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ اس کے بعد تاریخ میں توسیع نہیں کیا جائے گا۔ ابھی امتحان کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مدرسہ بورڈ امتحان کے لئے ابھی بامشکل ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہی فارم بھرے گئے ہیں۔