ETV Bharat / city

وسائل کی کمی کے باوجود ایک صدی پرانا رسالہ جاری

وسائل کی کمی کے باوجود اردو رسالہ معارف کی اشاعت کبھی متاثر نہیں ہوئی۔ دوسری جنگ عظیم ہو یا سنہ 1947 کا دور یا پھر موجودہ وقت میں کورونا وبا کا قہر، کبھی بھی معارف کی اشاعت متاثر نہیں ہوئی۔

urdu magazine published with minimum resources
وسائل کی کمی کے باوجود رسالہ معارف کی اشاعت متاثر نہیں ہوئی
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 9:24 PM IST

اردو رسالہ معارف کے بارے میں مشہور ہے کہ مذکورہ رسالہ اردو رسائل کی تاریخ میں اسم باسمی کی حیثیت کا حامل ہے۔ رسالہ گزشتہ ایک صدی سے مسلسل علمی، ادبی اور تاریخ کی مثالی خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ اردو کے ان رسالوں میں سے ایک ہے جس نے مذہب اور ادب دونوں کے لیے معرفت کا سامان پیدا کیا۔ ایک طرف جہاں تحقیق و ادب کے میدان میں اردو زبان کو ثروت مند کیا تو دوسری طرف اسلامی علوم و افکار خصوصا قرآن و حدیث کی بیش بہاخدمت انجام دی۔ سنہ 1919 سے شائع ہونے والا رسالہ اب آن لائن بھی دستیاب ہے، تاکہ قارئین بلا روکاوٹ کے رسالے سے مستفیذ ہوسکیں۔

ویڈیو

بہر کیف رسالہ کی اشاعت اعظم گڑھ کے دارالمصنفین شبلی اکیڈمی کے شعبہ اشاعت سے ہورا ہے۔ معارف میں ابتدائی ہے سے اعلی مضامین پیش کیے جارہے ہیں۔ تحقیق، مذہب، تاریخ، فلسفہ سمیت مختلف موضوعات پر بہترین مقالے معارف میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ معارف کے ادبیات کے حصہ میں جوش ملیح آبادی، مولانا حالی، اکبر الہ آبادی سے لیکر اب تک کے بہترین شعراء کی تخلیقات شائع کی جاتی رہی ہے۔

maarif urdu magazine published with minimum resources
معارف کا آن لائن ایڈیشن بھی شائع کیا گیا۔ تاکہ قاری وقت پر رسالے کے بہترین مواد سے محروم نہ رہ جائے

ملک و بیرون ملک میں معارف کا ماہانہ شمارہ متواتر قارئین کو دستیاب ہے۔ وسائل کی کمی کے باوجود معارف کی اشاعت میں کبھی رخنہ پیدا نہیں ہوا۔ دوسری جنگ عظیم ہو یا سنہ 1947 کا دور یا پھر موجودہ وقت میں کورونا وبا کا قہر کبھی بھی معارف کی اشاعت متاثر نہیں ہوئی۔ معارف کے مدیر اور دارالمصنفین شبلی اکیڈمی کے نگراں مولانا عمیر صدیق ندوی بڑے فخر کے ساتھ معارف کا پس منظر بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران معارف کا آن لائن ایڈیشن بھی شائع کیا گیا۔ تاکہ قاری وقت پر رسالے کے بہترین مواد سے محروم نہ رہ جائے'۔

مزید پڑھیں:

جنگ آزادی کے دوران اور بعد میں بھی ملک کے سرکردہ رہنماؤں اور ادبی و علمی شخصیات کے مضامین معارف میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ کئی بار ایسے تمام تاریخی مقالات کو یکجا کر کے معارف کا خصوصی شائع کیا جا چکاہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.