ای ٹی وی بھارت نے جب صارفین اور دکان داروں سے اس متعلق بات چیت کرکے ان کی رائے جاننے کی کو شش کی تو زیادہ تر دکان داروں کا کہنا تھا کہ 'اس بار دکان داری بہتر ہوئی ہے جب کہ گزشتہ برس ہمیں پریشانیوں کا سامنا تھا۔'
لیکن کچھ ایسے بھی دکاندار ہیں جن کا کہنا تھا کہ 'اس بار زیادہ منافع نہیں ہو رہا ہے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے خریدار کم پیسوں کی چیز ہی خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ منافع نہیں مل رہا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'ابھی تک زیادہ خریداری نہیں ہو رہی تھی لیکن اب زیادہ لوگ آرہے ہیں۔ لہذا ہمیں بھی منافع ہو رہا ہے۔'
دیکشت کمار جو کہ ایک طالب علم ہیں انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہم لوگ آج بھگوان گنیش اور ماں لکشمی کی مورتیاں خرید کر اپنے گھروں میں لے جائیں گے اور دیوالی والے دن اس کی پوجا کریں گے۔
انہوں نے عوام سے ایک اپیل کی ہے کہ اس بار دیوالی کے موقع پر آتش بازی نہیں کریں تاکہ فضا میں آلودگی نہ ہو۔