ETV Bharat / city

’آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے زندگی بسر کریں‘

یوم جمہوریہ کے موقع پر سبھی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھنؤ شہر کے قاضی مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ ’’ہم سب کو ملک کے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے زندگی بسر کرنی چاہئے۔‘‘

’آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے زندگی بسر کریں‘
’آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے زندگی بسر کریں‘
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 1:34 PM IST

پورے ملک میں 72 ویں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جا رہا ہے، ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤ کے عیش باغ عید گاہ میں واقع دارالعلوم فرنگی محل میں پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ قومی ترانہ بھی پڑھ گیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے لکھنؤ شہر کے قاضی مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی دارالعلوم فرنگی محل میں یوم جمہوریہ کا جشن منایا گیا، پرچم کشائی کے علاوہ مدرسہ کے طلبا نے قومی ترانہ بھی پڑھا۔

’آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے زندگی بسر کریں‘

مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ ’’ہم ملک کے سبھی شہریوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’آج کے ہی دن ہمارے ملک میں آئین نافذ ہوا۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی زندگی بسر کریں۔‘‘

شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی نے ’’ملک کی آزادی کی ہمیشہ حفاظت‘‘ کے لیے بھی دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.