لکھنئو: خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کا 12 واں یوم تاسیس پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر کابینی وزیر برائے قانون برجیش پاٹھک نے شرکت کی اور متعدد مقابلہ میں شامل ہونے والے امیدواروں میں سے فاتحین کو سرٹیفکیٹ اور میڈل سے نوازا۔
مزید پڑھیں: لکھنؤ: خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی کے بدلتے ناموں پر خصوصی رپورٹ
وہیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نئی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے کہا کہ یونیورسٹی لسانی سطح پر نمایاں مقام رکھتی ہے اس وجہ سے نئی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے کافی بہتر کام کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں دنیا کے ہر زبان کی تعلیم دینے کی بھی کوشش جاری ہے۔
اس موقع پر پروگرام کی نظامت ڈاکٹر روچیتا چوہدری نے کیا جبکہ دوسری میٹنگ میں کوی(مشاعرہ) سملین کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں شعرا نے وطن پرستی کو موضوع بناکر پر جم کر سما باندھا۔
یہ بھی پڑھیں: گوڈسے کے خیالات وقتی ہیں، گاندھی کبھی ختم نہیں ہوں گے: کے ایس بھاٹی
گاندھی جی کے یوم پیدائش پر خصوصی رپورٹ
کلچرل کمیٹی کی صدر ڈاکٹر تنویر خدیجہ اردو کے صدر پروفیسر شفیق اشرفی، ڈاکٹر ثوبان سعید، ڈاکٹر فخر عالم، ڈاکٹر محمد اعظم، عربی شعبہ کے صدر مسعود عالم فلاحی کے ساتھ یونیورسٹی کے سبھی اساتذہ و طلبا موجود رہے۔