لکھنئو: لکھنئو کے آستانہ حمیدیہ فرنگی محل ٹیکسال میں روحانی اجتماع منعقد ہوا، جس میں کوویڈ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
پروگرام میں نماز نفل ادا کی گئی جس کے بعد درود شریف، قصیدہ بردہ شریف پڑھ کر فرنگی محل کے مجربات ذکر و اذکار کے بعد فاتحہ کا نذرانہ پیش کیا گیا، اس کے بعد اجتماعی قرآن شریف کی تلاوت کی گئی اور حضرت مولانا شاہ عبد الحکیم قادری رزاقی کی روح کو ایصال ثواب کیا گیا۔
موجودہ کورونا وائرس سے نجات اور امن و امان کے لیے دعائیں کی گئیں۔
مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی قادری نے پروگرام کی سرپرستی کی جبکہ دیگر مراسم عفان عتیق قادری فرنگی محلی نے ادا کیے۔
مزید پڑھیں: لکھنؤ: علمائے فرنگی محل کا جنگِ آزادی میں اہم کردار
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی نے کہا کہ صفر ماہ کے آخر بدھ کو ہر سال یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔ جس میں خصوصی دعا کا اہتمام ہوتا ہے۔ یہ پروگرام علمائے فرنگی محل کے ذریعے گزشتہ سو برس سے زائد کے عرصے سے منعقد ہوتا آرہا ہے اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج اس پروگرام کا اہتمام ہوا جس میں ملک میں امن وامان، مسلمانوں کی عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی گئی ہے۔