ETV Bharat / city

بنارس میں ٹڈیوں کا حملہ، ضلع انتظامیہ متحرک - High level meeting in baranas

ضلع مجسٹریٹ نے کاشتکاروں کو اپنی فصلوں کی نگرانی کرنے کے لیے کھیتوں میں اونچی آواز میں شور مچانے کی ہدایت دی ہے ،ساتھ ہی درختوں پر دوا کا چھڑکاؤ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

ٹڈی دل پہنچا بنارس، ضلع انتظامیہ حرکت میں

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 12:58 PM IST

ٹڈیوں کا اژدھام بنارس پہنچنے پر ضلع انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے، ٹڈیوں کو دیکھ کر کسانوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے، ضلع انتظامیہ نے ایک اعلی سطحی میٹنگ طلب کی، جس کے بعد دیر رات ضلع مجسٹریٹ کشل راج شرما نے کمان سنبھالی اور اہلکاروں کے ذریعے ٹڈیوں کو بھگانے اور مارنے کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔

ڈی ایم کوشل راج شرما نے بتایا کہ دوائی چھڑکنے کا عمل رات 10 بجے سے صبح تین بجے تک جاری رہا، فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں کے علاوہ 40 افراد کو ہاتھوں سے چھڑکنے کے لیے بطور ملازم مامور گیا تھا، یہ چھڑکاؤ پندرہ بلاک میں کیا گیا، اس دوران کسانوں کو راحت ملی۔

ٹڈی دل پہنچا بنارس، ضلع انتظامیہ حرکت میں

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کاشتکاروں کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وہ اپنی فصلوں کی نگرانی کریں اور کھیتوں میں اونچی آواز میں شور مچا کر انہیں بھگا تے رہیں۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ آٹھ سے 10 موٹرسائیکل ڈرائیوروں کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے، کہ وہ ٹڈیوں کی ٹیم کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں کہ وہ کہاں جارہے ہیں اور کتنے علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں ۔

وہیں بی ڈی او نے گاؤں کے ذمہ داروں کے درمیان بیداری مہم کا آغاز کیا ہے، ٹڈی دل کے بارے میں معلومات دینے کے لیے محکمہ زراعت افسر کے موبائل نمبر 8840775568، 9044779391، 9140252131 پر اطلاع کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

ٹڈیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں بھی کنٹرول روم کے ذریعے معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ٹڈی دل کی سرگرمیوں پر ایک ماہ تک لگاتار نگرانی کی ہدایت دی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.