ETV Bharat / city

بہرائچ: تندوے کے حملے میں دو کسان زخمی

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں تیندوے کے حملے میں دو کسان زخمی ہو گئے ہیں۔

author img

By

Published : May 9, 2020, 5:44 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 7:59 PM IST

بہرائچ: تندوے کے حملے میں دو کسان زخمی
بہرائچ: تندوے کے حملے میں دو کسان زخمی

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں کترنیاگھاٹ کے جنگلی علاقہ موتی پور کے گاؤں شاہ پور خورد میں دو کسان جب کھیت میں نرائی کررہے تھے کہ اچانک تیندوے نے ان پر حملہ کردیا۔

شور مچانے پر آس پاس کے کھیتوں میں کام کررہے دوسرے کسانوں نے مادہ تیندوے کو مکئی کے کھیت میں گھیر لیا، گاؤں والوں کی اطلاع پر فارسٹ کی ٹیم موقع پر پہنچی جنہوں نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال روانہ کیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کی شام دیر گئے شاہ پور خورد میں کھیت میں نرائی کر رہے 55سالہ رام نواس ولد جٹاؤ اور چنوں ولد چندرال پر کھیت میں اپنے بچوں کے ساتھ چھپی مادہ تیندوے نے حملہ کر انھیں زخمی کر دیا۔

مادہ تیندوے کے حملے میں کسانوں کی چیخیں سن کر آس پاس کے کھیتوں میں موجود کسانوں نے تیندوے کو گھیر لیا۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر فاریسٹ آفیسر موقع پر پہنچ گئے اور دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے سی ایچ سی موتی پور بھیج دیا۔

مادہ تیندوہ مکئی کے کھیت میں اپنے بچوں کے ساتھ چھپی تھی جسے خبر لکھے جانے تک پکڑا نہیں جا سکا تھا۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 7:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.