ETV Bharat / city

جونپور: ٹڈیوں کی دستک کے سبب کسان پریشان - جون پور میں کاشتکاروں کی پریشانی

اترپردیش کے ضلع جونپور میں ٹڈیوں کے حملے کی اطلاع سے کسان پریشان ہیں۔ دوسیری جانب ضلعی محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹڈیوں کو دور کرنے کے لیے صوتی آلات استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Junpur: Farmers upset over locust infestation
جون پور: ٹڈیوں کی دستک کے سبب کسان پریشان
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 2:32 PM IST

اس ضلع میں جہاں پر کورونا ابھی تک مصیبت بنا ہوا ہے، اب ان کی کاشت کاری پر ٹڈیوں کا حملہ ہونے لگا ہے۔ اس تعلق سے کسان بہت خوفزدہ ہیں۔

ضلع کے 21 بلاکس میں سے نصف سے زیادہ میں ٹڈیوں کا حملہ ہو چکا ہے۔ کسان اپنی فصلوں کو لیکر پریشان ہیں۔ اسی دوران ، جہاں ضلع کا محکمہ زراعت کسانوں کو ٹڈیوں کے اس حملے سے بچانے کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش میں لگا ہے وہیں کسان کھیتوں میں تھالی پیٹنے اور آواز کے آلات بجا کر ٹڈیوں کو بھگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران کاشتکاروں کو سبزیوں کی کاشت میں بڑا نقصان ہوا۔ اس کی تلافی کے لیے جون پور میں کاشتکاروں نے بڑے پیمانے پر مکئی کی کاشت کی ہے کیونکہ ضلع کو بھی مکئی کی کاشت کے لیے ہی جانا جاتا ہے۔ لہذا اس بار کسانوں کو مکئی کی فصل سے لاک ڈاؤن میں ہونے والے نقصان کی تلافی کی توقع کی جارہی تھی لیکن اب ٹڈیوں کے حملے کے بعد کسان خوفزدہ نظر آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.