رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کا اہتمام پوری دنیا کے مسلمان تزک و احتشام کے ساتھ کر رہے ہیں۔ رامپور کی صدیوں پرانی روایت 'جلوس محمدی' کا اہتمام اس مرتبہ کچھ مختلف رہا۔ کووڈ۔19 کا اثر جلوس محمدی پر بھی صاف نظر آیا۔
انتظامیہ کی جانب سے رامپور میں جلوس محمدی کی اجازت تو دی گئی لیکن کہا گیا تھا کہ صرف 50 ہی افراد اس جلوس میں شامل ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ آج جب یہ جلوس مزار حافظ شاہ جمال اللہ سے شروع ہوا تو بہت ہی مختصر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حالانکہ ہر برس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں رامپور کی عوام شرکت کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:
اے ایم یو: عید میلادالنبیؐ کے موقع پر کتب نمائش کا اہتمام
اس جلوس کی سربراہی فرحت علی شاہ جمالی سجادہ نشین مزار حافظ شاہ جمال اللہ نے ادا کی۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ' اللہ کے نبیﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین بناکر بھیجے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے وہ صرف مسلمانوں کے ہی نبی نہیں ہیں بلکہ پوری انسانیت کے نبی ہیں۔