بارہ بنکی کے بنکی واقعہ مدرسہ دارالرشاد میں جب سے لاک ڈاؤن نافذ ہوا ہے۔ اس وقت سے مسلسل 45 روز تک غریبوں کو کھانے پینے اور مالی مدد کی جا رہی ہے۔ جب لاک ڈاؤن میں تھوڑی رعایت دی گئی اس وقت تک مدد کا یہ سلسلہ رکا، لیکن اب عید کے پیش نظر یہ پھر شروع کر دیا گیا ہے۔ مدرسہ سے مستفید ہونے والے اس کی تسدیق بھی کرتے ہیں اور وہ جمعیت اور مدرسہ کے شکر گزار بھی ہیں۔ جمعیت علما ہند بلا تشہیر کے یہ کار خیر کر رہی تھی۔
ای ٹی وی بھارت کے مزید اسرار پر انہوں نے اس کی کوریج کی اجازت فراہم کی۔ وہ اس کام کی تشہیر نہیں کرنا چاہتے تھے۔