واضح ہو کہ گونڈہ ضلع کے شیلیش سنگھ نے حیدرگڑھ پولیس میں 2 اپریل کو اطلاع دی تھی کہ سنگم ڈھابے سے ان کا ٹرک لوٹ لیا گیا ہے۔ اسی طرح بستی ضلع کے وجے کمار یادو نے 24 اپریل حیدرگڑھ پولیس کو اپنے ٹرک لوٹے جانے کی اطلاع دی تھی۔ پولیس ان دونوں معاملوں کی تحقیقات کر رہی تھی۔
پولیس نے مینول انٹلیجینس اور سرولانس کی مدد سے پرتاپ گڑھ ضلع کے سمیر، عقلیم اور ادئے ورما کو گرفتار کیا. تینو کی نشان دہی پر لوٹ کے دو ٹرک سمیت واردات میں استعمال کئے جانے والی گاڑیوں کو برآمد کیا ہے۔
تینوں سے پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ عقلیم گروہ کا سرغنہ ہے۔ یہ لوگ مورنگ اور گٹی کا کام کرتے ہیں۔ ان کے پاس ایک ماروتی سویفٹ کار ہے اور ایک ٹرک۔ یہ تینوں ڈھابے پر جاتے ہیں اور وہاں پہلے سے کھڑے ٹرک کے بغل اپنی ٹرک لگاتے ہیں۔ پھر ٹرک کے دونوں دروازے سے چڑھ کر ڈرائیور اور کنڈکٹر کو اپنے قبضے میں لیکر ماروتی سویفٹ کار میں بیٹھا لیتے ہیں۔ پھر ان میں سے ایک شخص ٹرک کو اسی رخ میں لے کر چل دیتے ہیں، جس رخ میں اس کا منہ ہوتا ہے۔
کافی دیر بعد جب وہ اس بات سے مطمعین ہو جاتے ہیں لوٹا ٹرک کافی دور نکل گیا ہے تو ٹرک کے ڈرائیور اور کلینر کو اسی تھانہ حلقے میں چھوڑ دیتے ہیں، جہاں سے ٹرک لوٹا گیا تھا۔ لوٹے گئے ٹرک کو وہ اتراکھنڈ کے ستارگنج لے جاتے تھے، پھر آسام، منی پور جیسی ریاستوں سے گاڑی کا دوسرا نمبر لیکر انہیں مناسب قیمتوں پر فروخت کر دیتے تھے۔ یہ لوگ یوپی کے متعدد اضلاع کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی اس قسم کی واردات کو انجام دیتے ہیں۔ پولیس کے ان کے اور ساتھیوں کی تلاش ہے۔