ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں بابری علاقے میں ایک نوزائیدہ بچی نالے میں پڑی ہوئی ملی۔ بچی کے رونےکی آواز سن کر مقامی افراد نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ ’’بابری علاقے کے بنتی کھیڑا گاؤں میں انسانیت کو شرمسار کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اتوار کی رات ایک ماں نے اپنے نوزائیدہ بچی کو نالے میں پھینک دیا۔ صبح بچی کی رونے کی آواز سن کر مقامی افراد نے بچی کو نالے سے باہر نکالا۔‘‘
مقامی افراد کے مطابق بچی کی پیدائش رات کی ہے جس کو کسی نے نالے میں پھینک دیا ہے۔ بچی کے سر میں معمولی چوٹ کے نشان بھی ہیں۔
مقامی افراد کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے بچی کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔
نوزائیدہ بچی کا نالے میں ملنا علاقے میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔