الیکشن کمیشن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، دیوریا صدر، بنگرماؤ، بلند شہر اور ٹنڈلا میں بی جے پی امیدوار اپنے نزدیکی حریف سے آگے چل رہیں ہیں وہیں ملہانی میں آزاد اور نوگاؤں سادات میں ایس پی امیدوار آگے ہیں۔
اناؤ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگر مؤ میں چھٹے مرحلے کی گنتی کے بعد بی جے پی کے سری کانتی کٹیار کو 12 ہزار 66 ووٹ ملے تھے جبکہ ایس پی کے سریش پال کو 7060 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ یہاں بی ایس پی کے مہیش پال تیسرے اورکانگریس کی آرتی باجپئی چوتھے مقام پر قابض تھیں۔
امروہہہ میں نوگاؤں سادات اسمبلی میں پانچویں مرحلے کے اختتام پر ایس پی کے جاوید عباس کو 11374، بی جے پی کی سنگیتا چوہان کو 8186، بی ایس پی کے فرقان کو 6466 اور کانگریس کے کمل سنگھ کو 640 ووٹ ملے تھے۔ فیروز آباد کی ٹنڈلا سیٹ پر 11 ویں مرحلے کے بعد بی جے پی کے پریم پال سنگھ دھنگر کو 19 ہزار 411 ووٹ ملے تھے وہیں ایس پی کے مہاراج سنگھ دھنگر کو 15484 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ اس طرح بی جے پی امیدوار 3927 ووٹوں سے آگے ہے۔
کانپور سے حاصل ہونے والی رپورٹ کے مطابق گھاٹم پور اسمبلی میں پانچویں مرحلے کے ختم ہونے پر بی جے پی کے اپیدنر پاسوان کو 6209، بی ایس کے کلدیپ سنکھوار کو 5089، ایس پی کے اندرجیت کوری کو 3681 اور کانگریس کے کرپا شنکر سنکھوار کو 2380 ووٹ حاصل ہوئے۔
دیوریا میں ساتویں مرحلے کے اختتام پر بی جے پی کے ستیہ پرکاش منی ترپاٹھی کو 13386 اور ایس پی کے برہما شنکر ترپاٹھی کو 10280 ووٹ ملے ہیں۔ یہان بی جے پی امیدوار ایس سے 3106 ووٹ سے آگے ہیں۔ بلندشہر میں اوشا سروہی آگے چل رہی ہیں وہیں جون پور کے ملہنی میں تیسرے درو کی گنتی ختم ہونے پر آزاد دھننے سنگھ ایس کے لکی یادو سے 1236 ووٹے سے آگے تھے۔
سال 2017 میں ہونے والے عام انتخابات میں، بی جے پی نے ان سات سیٹوں میں سے چھ اور ایک پر ایس پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ بلند شہر، ٹنڈلا اور گھاٹم پور میں بی جے پی کے امیدوار فاتح رہے تھے، جبکہ بی ایس پی دوسرے نمبر پر رہی اور نوگاون سادات، دیوریا اور بنگرماؤ میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ وہیں ایس پی کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ جونپور کے ملہنی میں ایس پی نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ نشاد پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔