اترپردیش کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کوشلیندر کمار سنہا نے بتایا کہ 'دوا ساز کچھ بڑی کمپنیاں ٹورینٹ اور سیپلا کو دوا تقسیم کرنے میں دشواریوں کے سبب انھوں نے ہم سے رابطہ کیا، جس کے بعد ہم نے انٹرا سرکل گاڑیاں چلائیں، پہلے بڑے بڑے شہر کو گاڑیوں کے نیٹ ورک سے جڑا پھر دوسرے شہر کو۔ اسپیڈ پوسٹ سے تقریبا چھ ٹن سے زیادہ دوا بک کر کے لوگوں تک ہر جگہ پہنچائی، تقریبا دس سے 12 ہزار پارسل بک کروائے اور ڈیلیور بھی کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران بہت سے لوگوں کو دوائیوں کی ضرورت تھی اور ہم نے کبھی بھی اس کی فراہمی بند نہیں کی، ہماری بہت ساری انکوائری بھی ہوتی تھی، ویسے ہمارا ہیلپ لائن نمبر اور ویب سائٹ بھی موجود ہے، ہم لاک ڈاؤن میں بھی دوائیں دیتے رہے۔
سنہا نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے چار لاکھ سے زیادہ بک شدہ اشیاء کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی طرف سے کامیابی کے ساتھ کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو جو بھی چیزیں چاہیے تھیں وہ محکمہ ڈاک نے 'کورونا واریئر' بن کر پہنچائی ہیں، ہمارے پوسٹ مین، ملازمین اور افسر سب مل کر کام کرتے تھے۔
سنہا نے کہا کہ روڈ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک (آر ٹی این) پورے بھارت میں تشکیل دیا گیا ہے۔ دواؤں اور ضروری اشیاء کو کہیں بھی لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا آر ٹی این گذشتہ ہفتے جمعہ کو شروع ہوا تھا۔ پورے ملک کو آر ٹی این سے جوڑ دیا گیا ہے۔ ہم ایک لمبے راستے کے لیے 20–20 گھنٹے سفر کر رہے ہیں اور کار میں دو ڈرائیور استعمال کر رہے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ڈاک ملازم سمیت محکمہ کے ہر ملازم نے مارچ میں وزیر اعظم کیئر فنڈ کے لیے ایک دن کی تنخواہ ادا کی۔ مارچ میں ہی محکمہ نے وزیر اعظم کیئر فنڈ میں 21 کروڑ روپے جمع کرا دیئے تھے۔ ہمارے ملازمین نے خود کہا کہ بحران کے اس دور میں وہ رضاکارانہ طور پر ایک دن کی تنخواہ دینا چاہتے ہیں۔ یہاں تک کہ مرکز کا حکم آنے سے پہلے ہی ہمارے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر اسے دے دیا تھا۔
ڈائریکٹر (پوسٹل سروسز) لکھنؤ ہیڈ کوارٹر زون کرشنا کمار یادو کا کہنا ہے کہ پوسٹل ورکرز وبا کے اس دور میں پوری لگن کے ساتھ سوشل ڈیسٹینسنگ اختیار کرتے ہوئے کام انجام دے رہے ہیں۔