ETV Bharat / city

اگر جلد ہی بیدار نہیں ہوئے تو یہ ملک پھر سے غلام ہو جائیگا: عمیق جامعی

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 7:26 AM IST

ضلع جونپور کے تھانہ کھیتا سرائے حلقہ کے موضع جیگہاں میں اپنے آبائی گھر پہنچے سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی نے 'کسان آندولن' کو لیکر ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مرکزی حکومت کی سخت نکتہ چینی کی اور جمہوری آواز کو دبانے کا الزام عائد کیا۔

ameeque jamei
عمیق جامعی

سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے کسان آندولن میں کسانوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا ہے اور اس پر ایک بدنما داغ لگا دیا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی نے 2014 میں کہا تھا کہ 'اب کی بار کسانوں کی سرکار' تو ان کے اس نعرے کا کیا ہوا؟ جب ملک کا کسان اٹھا اور اس نے اپنے حق کی بات کی تو اس پر حکومت نے کسی طرح کی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک تو لاک ڈاؤن کی آڑ میں بغیر کسانوں سے بات چیت کئے ہوئے تینوں زرعی قوانین کو پاس کر دیا گیا۔ کسانوں سے بات چیت نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ امبانی - اڈانی جو کہ مودی جی کے دوست ہیں، ان کے ساتھ مل کر ملک کے کسانوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہی بھارتیہ جنتا پارٹی کا اصلی چہرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو نے یہ صاف کہہ دیا ہے کہ سماج وادی پارٹی کا ایک ایک لیڈر، کارکن اتر پردیش کے گاؤں، شہر، قصبہ کے کسانوں کے ساتھ ہے اور جتنی بھی کسان آندولن کی تنظیمیں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں سماجوادی پارٹی ان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حکومت امیروں و سرمایہ داروں کی حکومت ہے جس نے ملک کے سارے ادارے و عدالتوں کو متاثر کرنے کا کام کیا، اگر آج ملک کا کسان، نوجوان، طلباء بے دار نہیں ہوئے تو یہ ملک غلام ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.