ETV Bharat / city

رامپور: مختارعباس نقوی نے ہنر ہاٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے رامپور کے نمائش گراؤنڈ میں 10 روزہ ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

رامپور: مختارعباس نقوی نے ہنر ہاٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا
رامپور: مختارعباس نقوی نے ہنر ہاٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 12:07 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں رامپوری صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے 10 روزہ ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اس کا جائزہ لینے کے لیے رامپور کے نمائش گراؤنڈ پہنچے۔

رامپور: مختارعباس نقوی نے ہنر ہاٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

'ووکل فار لوکل' کے تحت اس ہنر ہاٹ کا اہتمام 18 دسمبر تا 27 دسمبر 2020 کو کیا جائے گا۔ مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے رامپور کے نمائش گراؤنڈ میں 10 روزہ ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

18 دسمبر سے شروع ہونے والے اس ہنر ہاٹ کا جائزہ لینے خود مرکزی وزیر مختار عباس نقوی رامپور پہنچے اور انہوں نے نمائش گراؤنڈ پہنچ کر ہنر ہاٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس دوران انہوں نے میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ' اس ہنر ہاٹ کا مقصد رامپور کی مقامی صنعتوں کو فروغ دینا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ رامپوری چاقو، رامپوری ٹوپی، زری زردوزی اور پتی ورک و پیچ ورک وغیرہ جیسی یہاں کی اہم اور روایتی صنعتیں ہیں جو گذشتہ کئی برسوں سے کافی کمزور ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: بنارس: ہزاروں بھوکے افراد کو کھانا کھلانے والا مسلم شخص

انہوں نے مزید کہاکہ' ضلع کی عوام کی ترقی کے لئے یہ ضروری ہے کہ یہاں کی صنعتوں کو فروغ دیا جائے'۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ شدید سردی کے اس موسم میں شائقین کس طرح یہاں پہنچ کر اس ہنر ہاٹ سے استفادہ کر سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.