ETV Bharat / city

بھومی پوجن: نیپال کی 579 کلومیٹر لمبی سرحد پر ہائی الرٹ

author img

By

Published : Aug 4, 2020, 9:07 PM IST

ایودھیا میں کل پانچ اگست کو ہونے والے رام مندر بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کرنے وزیر اعظم نریندر مودی تشریف لارہے ہیں۔ اس ضمن میں سیکورٹی کے پیش نظر اترپردیش سے نیپال کی منسلک 579 کلومیٹر لمبی سرحد پر سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

High alert on Nepal's 579 km long border
بھومی پوجن: نیپال کی 579 کلومیٹر لمبی سرحد پر ہائی الرٹ

گورکھپور ڈویژن کے اڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس(اے ڈی جی) دوا شیرپا کی جانب سے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر،بلرامپور،شراوستی،بہرائچ اضلاع کی نیپال سے منسلک سرحدوں پر سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ نیپال سرحد پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

بھارت۔نیپال سرحد کو جوڑنے والے سبھی کچے۔پکے سڑکوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ مسٹر شیرپا نے نیپال سرحد کا جائزہ لے کر سیکورٹی اہلکار کو ضروری احکامات دئیے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ رات بستی ضلع سے اجودھیا کو ملنے والی سرحد پر سیکورٹی نظم کا جائزہ لیا اور بستی سرکل کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ال کمار رائے اورسپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ساتھ باریکی سے جائزہ لیا۔
اترپردیش سے نیپال کی لگنے والی 579 کلومیٹر لمبی سرحد پر شرپسند عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو اضلاع کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.