یوم جمہوریہ کے موقع پر اترپردیش کے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر ، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیری اور پیلی بھیت اضلاع کے ہمسایہ ملک نیپال سے متصل 550 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد سے عسکریت پسندوں کے دراندازی کے خدشہ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر کے چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے تعینات سشستر سیما بل بین الاقوامی سرحد سے دونوں اطراف آنے جانے والوں پر قریب سے نظر رکھ رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پڑوسی ملک نیپال کو جوڑنے والے تمام کچے اور پختہ راستوں کے علاو ہ ندی نالوں کے راستوں کی نگرانی کے لئے بھی سکیورٹی فورس تعینات کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: 'شبانہ اعظمی کے زخمی ہونے کی خبر پریشان کرنے والی ہے'
بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور ڈاگ اسکوایڈ کی امداد بھی لی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے تعینات پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کو بھی چوکس کر دیاگیا ہے ۔