ETV Bharat / city

'ملزمین کو گرفتارکر کے سخت سزا دلانے کا مطالبہ' - National Alliance for Dalit Human Rights

اترپردیش کے ضلع ہاتھرس کے گاؤں بولگڑھی میں والمیکی سماج کی ایک لڑکی کی اجتماعی آبرو ریزی اور قتل کے ملزمین کی گرفتار کے مطالبے کے سلسلے میں والمیکی سماج نے وزیراعظم کے نام میمورنڈم دیا ہے۔

Hathras rape case
ملزمین کو گرفتارکر کے سخت سزا دلانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 10:50 PM IST

نیشنل الائنس فار دلت ہیومن رائٹس (این اے ڈی ایچ آر) نے قومی خواتین کمیشن سےاس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی والمیکی سماج کی ہریانہ یونٹ نے آج حصار ضلع ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ سے وزیراعظم کو ایک میمورنڈم بھیج کر واقعہ پرسخت اشتعال کا اظہار کیا اور ملزمین کو گرفتارکر کے سخت سزا دلانے کا مطالبہ کیا۔

ملزمین کو گرفتارکر کے سخت سزا دلانے کا مطالبہ

بھارتی والمیکی دھرم سماج کے ہریانہ ریاستی سکریٹری دیپک برٹ نے متاثرہ کے لواحقین کی معاشی حالت کے پیش نظر کم از کم 50 لاکھ روپے کی اقتصادی مدد دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری طرف، این اے ڈی ایچ آر کنوینر رجت کلسن نے قومی خواتین کمیشن کو خط لکھ کر متاثرہ کے کنبے کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے'۔

رجت کلسن نے خواتین کمیشن کو خط لکھ کر ان سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ' اس معاملے میں جانچ فوراً مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی ) یا کسی دوسری ریاست کی خصوصی ٹیم سے کرائی جائے اور مقدمہ کو اترپردیش سے باہر دہلی کی عدالت میں منتقل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

سہارنپور: کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ' متاثرہ کے خاندان اور مقدمے کے گواہوں کوفوراً 'وائی پلس سکیورٹی' مہیا کی جائے اور متاثرہ کے کنبے کو ایک کروڑ کا معاوضہ دیا جائے اور سبھی ملزمین کو گرفتار کرکے انہیں پھانسی کی سزا دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں لاپرواہ پولیس افسروں کو فوراً برخاست کیا جائے'۔

اس تعلق سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اترپردیش حکومت کی کابینی وزیر گلاب دیوی نے کہاکہ' اس معاملے کے سبھی ملزم کو سزا ملے گی، اس معاملے کی تفتیش جاری ہے، گناہ گاروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.