ETV Bharat / city

ہاتھرس جنسی زیادتی معاملہ، ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

ریاست اترپردیش کے سہارنپور شہر میں اکھل بھارتیہ والمیکی مہا سبھا اور بھارتیہ والمیکی دھرم سماج کی جانب سے وزیر اعلیٰ اترپردیش کے نام ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو سونپا گیا۔

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 5:25 AM IST

up
up

میمورنڈم میں ہاتھرس میں والمیکی سماج کی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی والمیکی سماج کے افراد نے متاثرہ کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے اور سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

ہاتھرس جنسی زیادتی معاملہ، ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق اکھل بھارتیہ والمیکی مہا سبھا اور بھارتیہ والمیکی دھرم سماج کی جانب سے کلکٹر احاطے میں پہنچ کر ہاتھرس ضلع میں ہوئی والمیکی سماج کی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ اور اس کے ساتھ بربریت کرنے والوں کے خلاف وزیر اعلیٰ کے نام ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم سونپا گیا۔

انہوں نے ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ کے اہل خانہ کو مالی تعاون اور سرکاری ملازمت دیے جانے کے ساتھ ہی ملزمان کو جلد سے جلد سزا دی جائے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو والمیکی سماج پوری ریاست میں ایک بڑی تحریک چلائے گا۔

اس دوران والمیکی سماج کے افراد نے گاؤں کے ہی کچھ افراد پر جنسی زیادتی کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ 'پہلے تو لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور اس کا کسی کو پتہ نہ چلے اس کے لئے لڑکی کی زبان تک کاٹ دی گئی۔ اس پورے واقعہ سے والمیکی سماج میں زبردست ناراضگی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.