ETV Bharat / city

ہاتھرس سانحہ: متاثرہ کے گھر والوں کا بھی نارکو ٹیسٹ - یوگی آدتیہ ناتھ

ریاست اترپردیش میں ہاتھرس سانحہ کے بعد سیاست کے درمیان ایس آئی ٹی کی رپورٹ پر پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کی معطلی کے بعد حکومت نے افسروں کے ساتھ متاثرہ کے کنبہ کے افراد کا بھی نارکو ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

yogi
yogi
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 1:38 AM IST

ذرائع نے جمعہ کی رات بتایا کہ تین رکنی ایس آئی ٹی نے آج وزیراعلیٰ کو اپنی پہلی رپورٹ پیش کی جس میں بادیٔ النظر واقعہ کے بعد جانچ میں پولیس کی لاپروائی سامنے آئی ہے جس پر فوری طور پر فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ابتدائی تفتیشی رپورٹ کی بنیاد پر متعدد پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے موجودہ ایس پی وکرانت ویر، ڈی ایس پی رام شبد، انسپکٹر دنیش کمار ورما سمیت دیگر اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

وزیر اعلی نے تمام افسروں اور اہلکاروں کا پولی گرافی و نارکو ٹیسٹ بھی کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہلاک شدہ لڑکی کے اہل خانہ کا بھی نارکو ٹیسٹ کرانے کا حکم جاری کرنے کی بھی خبر ہے۔

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کر کے یقین دلایا کہ ریاست میں ماؤں بہنوں کے احترام و عزت کو نقصان پہنچانے والوں کا مکمل خاتمہ یقینی ہے۔ انہیں ایسی سزا ملے گی جو مستقبل میں مثال پیش کرے۔

واضح رہے کہ ہاتھرس میں حیوانیت کی شکار ایک 19 سالہ لڑکی کی گزشتہ منگل کو دہلی کے ایک اسپتال میں موت ہوگئی تھی۔ اس معاملہ میں پولیس نے چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.