ETV Bharat / city

رامپور میں بھی کورونا کی ٹیکہ کاری کا آغاز - کورونا ویکسین

اترپردیش کے ضلع رامپور میں آج جب کورونا ٹیکاکاری کا آغاز ہوا تو سب سے پہلا ٹیکا ضلع ہستپال کے ڈاکٹر ہرونش کمار مترا کو لگا۔ اس طرح وہ ضلع کے پہلے ایسے شخص ہو گئے جنہیں سب سے پہلے کورونا ویکسین لگی۔

corona vaccine
کورونا ویکسین
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 10:23 PM IST

کورونا وائرس سے نجات کے لئے آج سے ملک میں ویکسنیشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ آج پہلے مرحلے میں کورونا کے ٹیکے طبی خدمات سے جڑے افراد کو لگائی گئیں۔ رامپور میں کورونا ویکسنیشن کا جب آغاز ہوا تو پہلی ویکسن رامپور ضلع ہسپتال میں اپنی طبی خدمات انجام دینے والے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ہرونش کمار مترا کو لگائی گئی۔ اس طرح وہ ضلع کے پہلے ایسے شخص بن گئے جنہوں نے سب سے پہلے یہ ویکسین لگوائی۔

کورونا ویکسین

کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ڈاکٹر ہرونش کمار مترا کافی پرجوش نظر آئے۔ ای ٹی وی بھارت سے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی خوش ہیں کہ ضلع میں پہلی ویکسن ان کو لگی۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کورونا کے خاتمے کے لئے اس ویکسین کو ضرور لگوائیں۔

اس موقع پر دیگر ڈاکٹرز اور طبی عملے کے دیگر افراد نے بھی کورونا ویکسین لگوا کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور میں کورونا ویکسین کی ٹیکہ کاری کا آغاز

واضح رہے کہ رامپور ضلع کے تین مقامات پر ٹیکاکاری کے مراکز بنائے گئے ہیں جہاں ہر مرکز پر صحتی خدمات سے وابستہ 100 افراد نے اپنی ٹیکاکاری کرائی۔ اس طرح آج ضلع میں 300 افراد کی ٹیکاکاری عمل میں آئی۔

ویکسنیشن کے مقام پر سوشل ڈسٹینسنگ کا اہتمام کرانے کے ساتھ ہی سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس دوران کسی بھی شخص کو ویکسنیشن وارڈ میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔ بہرحال آج کی ویکسنیشن کی یہ مہم کافی کامیاب مانی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.