ETV Bharat / city

ہردوئی: تیز آندھی کے ساتھ بارش سے پانچ افراد کی موت - اترپردیش کی خبریں

پکی دیوار گرنے سے سالے اور بہنوئی سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ سالے اور بہنوئی ضلع اناؤ کے رہائشی تھے۔ جو جینیو سنسکار میں شامل ہونے آئے تھے۔بدھ کی رات ، سب رامائن کا پاٹھ سن رہے تھے۔ اس وقت حادثہ پیش آیا۔ وہیں ایک درخت گرنے سے دس سالہ بچی کی موت ہوگئی ہے۔

ہردوئی: تیز آندھی کے ساتھ بارش سے پانچ افراد کی موت

author img

By

Published : May 13, 2021, 1:34 PM IST

اترپردیش کے ہردوئی میں بدھ کی رات تیز آندھی کے ساتھ بارش کے دوران دو مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

پکی دیوار گرنے سے سالے اور بہنوئی سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ سالے اور بہنوئی ضلع اناؤ کے رہائشی تھے۔ جو جینیو سنسکار میں شامل ہونے آئے تھے۔بدھ کی رات ، سب رامائن کا پاٹھ سن رہے تھے۔ اس وقت حادثہ پیش آیا۔ وہیں ایک درخت گرنے سے دس سالہ بچی کی موت ہوگئی ہے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ اترولی علاقہ کے گاؤں مڈھیا مجرا پارسا محی الدین پور کے رہائشی رام نریش کا جمعہ کے روز جینیو ہونا تھا۔ جس میں تمام رشتے دار موجود تھے۔

رات کا کھانا کھانے کے بعد، رشتہ دار گھر کے لوگوں کے ساتھ رامائن کا پاٹھ سن رہےتھے۔ اسی دوران ، تیز آندھی کے ساتھ بارش سے رام نریش کےگھر کی دیوار گر گئی اور تمام لوگ اس کے نیچے دب گئے۔ آس پاس کے لوگ دوڑ کر آئے اور کافی کوشش کے بعد سب کو باہرنکالا ، لیکن رامیندر اور اس کے خالو راجیش موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ رامیندر کے ماموں ماجل مشرا ، رامیندر کے بابا گوکران اور رام نریش کو تشویشناک حالت میں بھروان سی ایچ سی پہنچایا گیا ، لیکن لیکن ان کی بھی راستے میں موت ہوگئی۔

دوسری طرف کچھونا کوتوالی کے علاقے میں تیز آندھی طوفان اور ژالہ باری، بارش سے ہوئی تباہی کی وجہ سے اس علاقے میں بہت زیادہ نقصان ہوا۔ ،درخت اکھڑنے، تار اور کھمبوں کے ٹوٹنے سے درجنوں دیہاتوں کی بجلی چلی گئی۔ اسی دوران علاقے کی گرام پنچایت لونہرا کے مزرا سوجن پور کی 10 سالہ بچی رضا بانو ، درخت کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.