ETV Bharat / city

بارہ بنکی: عازمین حج نہیں چاہتے رقومات کی واپسی - حج 2020 سے متلعق سعودی حکام کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے عازمین حج نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کی جمع شدہ رقومات سے انہیں سنہ 2020 یا آئندہ برس سفر حج کے لیے روانہ کیا جائے۔

No clarity on Hajj from Saudi, committee to refund 100% on cancellation

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 7:16 PM IST

در اصل حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حج 2020 سے متلعق سعودی حکام کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ اس پر حج کمیٹی آف انڈیا نے کہا کہ 'جو عازمین حج اپنے سفر کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں، انہیں ادا کی گئی رقم کا سو فیصد واپس کیا جائے گا، عازمین حج کو اپنے سفر کو منسوخ کرنے کے لیے ایک فارم پر کرنا ہوگا۔

ویڈیو

حالانکہ ابھی حج کی منسوخی کا کوئی اعلان نہیں ہوا ہے لیکن اس کے باوجود اس اعلان سے عازمین حج کو گہرا دھچکہ لگا ہے۔ عازمین حج کو رقم واپس لینے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اسی رقم سے انہیں رواں برس یہ آئیندہ موقع فراہم کیا جائے۔

قابل غور ہے کہ جمعہ کو حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ جس میں عازمین حج کو ان کی رقم واپس کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ اس کے بعد سے زیادہ تر عازمین حج میں مایوسی ہے۔

عازمین حج مایوس ضرور ہیں، لیکن انہیں ابھی بھی امید ہے وہ رواں برس حج کر سکیں گے۔ انہیں اپنی رقم کی پرواہ نہیں ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ حج کی نیت سے نکالی گئی رقم سے صرف حج ہی کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ رقم ان کے ہاتھ آکر خرچ ہی ہو جائے گی۔

وہیں عالم دین کا کہنا ہے کہ رقم واپس لینے میں کوئی حرج نہیں ہے اور اس سے کسی قسم کا کوئی گناہ بھی نہیں پڑے گا مزید وہ اپنے رقم کو اپنے استعمال میں بھی لا سکتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.