ETV Bharat / city

مزدوروں کی گھر واپسی پر خصوصی توجہ کی ضرورت - کورونا وائرس

ریاست اترپدیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دیگر ریاستوں سے لائے جانے والے مزدوروں کے سلسلے میں ہدایات دی ہیں کہ ان لوگوں کے لیے ضروری انتظامات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یوپی حکومت کی اپنے مہاجر مزدوروں پر خواص توجہ

author img

By

Published : May 3, 2020, 1:34 PM IST

اترپردیش حکومت کی جانب سے دیگر ریاستوں میں پھنسے اپنے مزدوروں کو لانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اسی ضمن میں ایک ٹرین ناسک سے لکھنئو چار باغ اسٹیشن پہنچ چکی ہے۔

مہاجر مزدوروں کو لے کر گجرات سے دو مزید ٹرینیں آنے والی ہیں۔ کل بھی مہاراشٹر سے تین ٹرینیں آئیں گی۔ اس سلسلے میں کام کو تیز کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد دہلی، ایم پی، گجرات، راجستھان، ہریانہ سے آچکی ہے۔

ریاستی حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایات دی ہیں کہ مہاجر مزدوروں کی آمد کے پیش نظر 12 سے 15 لاکھ صلاحیت والے شیلٹر ہوم اور آئسولیشن مراکز بنائے جائیں۔

ہدایات میں مزید کہا گیا کہ' یہاں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہئے، افسران خود ان کی تحقیقات کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وہاں پینے کے صاف پانی، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی اور بیت الخلا کی سہولیات کی فراہمی کا خیال رکھنا چاہئے۔

وزیر اعلی نے کمیونٹی کچن کے نظام کو مزید مستحکم کرنے کی ہدایت کی تاکہ ہر مہاجر مزدور کو خالص اور تازہ کھانا مہیا کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ آئسولیشن مرکز میں صحت کی جانچ پڑتال کے بعد اگر مہاجر صحت مند ہوئے تو انہیں کھانے کی اشیاء سمیت دیگر چیزیں انہین مہیا کرائی جائیں اور قرنطینہ کے لئے گھر بھیج دیا جائے۔

اگر کسی مزدور میں اس وائرس کے آثار ہوں تو انہیں مکمل چیک اپ کریں اور اگر مثبت ہو تو ان کا بندوبست کریں۔

وزیر اعلی نے ڈی ایم ایس ایس پی اور سی ایم او سے کہا ہے کہ وہ خود ہی قرنطینہ، شیلٹر ہوم اور کمیونٹی کچن کے انتظامات کا معائنہ کریں۔

ریاستی حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے زرعی پیداوار کمشنر اے پی سی کی کمیٹی سے 15 لاکھ مزدوروں کی ملازمت اور روزگار کی فراہمی کے انتظامات کرنے کے لئے کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.