اتر پردیش کے دیوریا صدر کوتوالی کے گاؤں سکراپار کے قریب زمین کے تنازعہ میں مبینہ طور پر ایک نوجوان کو بدمعاشوں نے نوجوان کی زبردست پٹائی کردی غیر انسانی طور پر ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے پیشاب پلایا۔ اس دوران بدمعاشوں نے نوجوان کے جنیو کو بھی توڑ دیا۔
اس معاملے سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے معاملے میں شامل چار افراد کو گرفتار کر لیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
پورا معاملہ صدر کوتوالی حلقہ کے تحت گاؤں پنسرہی باشندہ انیش چند دیویدی کا اس کے پڑوسی ستیش یادو کے گھر سے زمین تنازعہ کے متعلق ہے۔
دو روز قبل دونوں فریقین کے مابین تنازعہ ہوا تھا۔ لوگوں نے معاملہ کو سمجھا بجھا کر دونوں فریق کو خاموش کیا اور صلح کی بات ہوئی۔ اتوار کے روز ایک نوجوان نے ایک ویڈیو بناکر وائرل کر دیا۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ نوجوان ہفتے کی رات اپنے باپ کو لینے موٹر سائیکل کے ذریعے دیوریا جارہا تھا۔ اس دوران سکراپار کے قریب گاؤں کے دبنگ خاندان کے کچھ لوگوں نے گھیر لیا اور لڑائی جھگڑا شروع کر دیا۔ ویڈیو میں نوجوان نے بتایا کہ اسے مارا پیٹا گیا اور پیشاب پلایا گیا۔ اس دوران اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔
اتوار کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس پی شریپتی مشرا نے سی او سٹی نشٹھا اپادھیائے اور صدر کوتوال کو اس معاملے کے متعلق تحقیقات کا حکم دیا۔ پولیس نے معاملے میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی شریپتی مشرا نے بتایا کہ اس معاملے میں صدر کوتوالی کے گاؤں پنسرہی کے ایک نوجوان نے ایک ویڈیو وائرل کیا تھا، جس میں اس نے کہا کہ دیوریا سے وہ اپنے گاؤں جا رہا تھا تبھی راستے میں گاؤں کے ہی چار لوگوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور اس کا جنیو توڑ دیا اور اسے پیشاب پلایا، معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔