ETV Bharat / city

بارہ بنکی: بینی پرساد ورما کی سالگرہ پر مریضوں میں پھل تقسیم

آنجہانی بینی پرساد ورما سماج وادی نظریے کے مکمل پیکر تھے، انہوں نے سماج وادی نظریہ کے اصولوں کے مطابق اقتدار، جائیداد اور حقوق میں ہمیشہ توازن بنایا اور سماج کے تمام طبقات کو ہر قسم سے فائدہ پہنچایا، انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی اپنے اصولوں سے مصالحت نہیں کی۔

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 2:17 PM IST

مرحوم بینی پرساد ورما
مرحوم بینی پرساد ورما

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سابق مرکزی وزیر بینی پرساد ورما کی سالگرہ کے موقع پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اسی سلسلے میں ان کے حامیوں نے رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع ہسپتال میں مریضوں کو پھل اور کمبل تقسیم کئے، اس موقع پر ان کی بہو سدھا ورما، ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران جذباتی ہو گئیں۔

مرحوم بینی پرساد ورما

واضح رہے کہ متعدد دفعہ مرکزی اور ریاستی وزیر رہے بینی پرساد ورما کا گزشتہ برس 27 مارچ کو انتقال ہو گیا، ان کے انتقال کے بعد یہ ان کی پہلی سالگرہ کا موقع ہے، مرحوم بینی پرساد ورما کی سالگرہ پر ہر برس مریضوں اور اولڈ ایج ہوم میں بے سہارا بزرگوں کو پھل اور کمبل تقسیم کئے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں جمعرات کو بھی وہ تمام پروگرام ہوئے لیکن ماحول غمزدہ رہا، بینی ورما کے حامیوں میں ان کی کمی واضح طور پر نظر آ رہی تھی۔

بینی پرساد ورما 11 فروی 1941 کو بارہ بنکی کے سرولی غوث پور گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ کوآپریٹیو ممبر کے طور پر سیاست کے میدان میں اترے اور سنہ 1974 سے 1995 تک رکن اسمبلی رہے۔ اس دوران وہ ریاست میں متعدد دفعہ اہم محکموں کے وزیر بھی رہے، وہ جو بھی محکمے کی کمان اپنے ہاتھ میں لیتے تھے، اس کے ذریعہ ترقی کی نئی عبارتیں لکھ دیتے تھے۔

اپنے دور اقتدار میں انہوں نے بارہ بنکی سمیت پوری ریاست میں کافی ترقی کے کام کرائے۔ ترقی کے لئے ایک الگ فکر رکھنے کے لئے انہیں وکاس پروش کا لقب دے دیا گیا تھا۔ سنہ 1998سے 1999 تک جب وہ مرکز کی دیوگوڑا حکومت میں کمیونیکیشن کے وزیر رہے تو انہوں نے ان علاقوں میں کمیونیکیشن کے ذرائع پہنچائے جہاں کبھی کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

صرف ترقی ہی بینی پرساد ورما کے تعرف کے لئے کافی نہیں ہے، وہ سماج وادی نظریے کے مکمل پیکر تھے۔ انہوں نے سماج وادی نظریہ کے اصولوں کے مطابق اقتدار، جائیداد اور حقوق میں ہمیشہ توازن بنایا اور سماج کے تمام طبقات کو ہر قسم سے فائدہ پہنچایا۔

بینی پرساد ورما کوآپریٹیو کے ممبر سے مرکز کے وزیر تک رہے، ملائیم سنگھ یادو کی حکومت میں انہیں منی وزیراعلیٰ کا درجہ حاصل رہا، اتنے بڑے عہدے کی کمان سنبھالنے والے بینی پرساد ورما ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں شامل رہے۔ ترقی کے اتنے کام کرائے ہیں کہ ان کی گنتی ممکن نہیں، اس کے باوجود ان کی شبیہہ ہمیشہ صاف و ستھری رہی، اتنی اعلی عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود بینی پرساد ورما نے سماجوادی نظریے کے مطابق سادہ زندگی ہی گزر بسر کی۔

بینی پرساد ورما نے اپنی زندگی میں کبھی اپنے اصولوں سے مصالحت نہیں کی، یہی وجہ رہی کہ وہ جہاں رہے، جس بھی پارٹی میں رہے، ان کا اپنا مقام تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.