اس تعلق سے بلند شہر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ' خان پور کے علاقہ جادول گاؤں کا ایک کنبہ سکندرآباد جانے کے لئے ایک پک اپ وین میں سوار تھے۔ ان کے علاوہ گاؤں کے کچھ اور لوگ بھی گاڑی پر سوار ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ مہندرا پک اپ ڈرائیور نے نیشنل ہائی وے 91 پر شام ساڑھے چار بجے اچانک گاؤں چندیرو سے سکندرآباد جانے کیلئے اچانک یو ٹرن لیا اور اسی دوران ایک تیز رفتار کار پک اپ وین سے ٹکرا گئی۔
اس حادثہ میں چندیرو کے رہنے والے ہیرا کی اہلیہ 35 سالہ پونم اور اس کا تین سالہ بیٹا کرشنا، گنگا چرن کی 26 سالہ اہلیہ ششی اور مہندر کی 55 اہلیہ کرن کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دونوں گاڑیوں میں موجود تقریبا ایک درجن افراد زخمی ہوگئے۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ' زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا ہے، جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔