ETV Bharat / city

دہلی جنسی زیادتی معاملہ پر سابق سول ڈیفنس اہلکار سے خصوصی بات چیت - سابق اہلکار شریف الرحمن خاں

دہلی سول ڈیفنس میں تعینات خاتون اہلکار کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی اور اس کے بے رحمانہ قتل کی واردات پر اسی محکمہ سے وابستہ سابق اہلکار شریف الرحمٰن خاں نے اترپردیش کے شہر رامپور میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

دہلی جنسی زیادتی معاملہ پر سابق سول ڈیفنس اہلکار سے خصوصی بات چیت

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 8:31 PM IST

دہلی سول ڈیفنس میں تعینات خاتون اہلکار کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے بے رحمانہ قتل پر عوام میں غم و غصہ دیکھا جارہا ہے جب کہ دہلی سول ڈیفنس کے سابق اہلکار شریف الرحمٰن خاں نے بھی اس واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے خاتون کے ساتھ ہوئی حیوانیت پر اپنی حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود سول ڈیفنس کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کس طرح سے تمام اہلکار آپس میں بھائی چارہ سے رہتے ہیں۔ ایک خاتون اہلکار کے ساتھ اتنا ظلم ہونے کے باوجود سول ڈیفنس کے تقریباً 40 ہزار اہلکار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

دہلی جنسی زیادتی معاملہ پر سابق سول ڈیفنس اہلکار سے خصوصی بات چیت

دہلی سول ڈیفنس کے سابق اہلکار نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے میں عدلیہ کی جانب سے اہم کردار ادا کیا جائے گا قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:رامپور: دہلی متاثرہ خاتون کے ساتھ انصاف کا مطالبہ

بہرحال اب دیکھنا یہ ہے کہ جس طرح سے متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے ملک بھر میں آوازیں بلند کی جارہی ہیں تو کیا متاثرہ کو انصاف ملے گا یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.