یو پی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں دہشتگرد ذہنیت رکھنے والے مسلمانوں کی سوچ ایک جیسی ہے۔ چاہے وہ فرانس کا ہو یا ہندوستان کا۔
ملک کے ان شہروں میں مختلف انداز سے منائی گئی عید میلادالنبیؐ
انہوں نے کہا کہ 'یہ دھمکیاں، فتوی اور انعامات مسلمانوں کی ذہنیت کو بتاتا ہے کہ وہ غلط اسلام کو فالو کر رہے ہیں۔ اسلام میں اس طرح کی ظالمانہ باتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔'
آج وسیم رضوی کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئیں حالانکہ ابھی تک انہوں نے اس کی شکایت پولیس میں نہیں کی۔ وسیم رضوی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کی کرسی دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش میں تھے لیکن کامیابی نہیں ملی کیونکہ معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے وسیم رضوی کی سخت مخالفت کی تھی۔
واضح رہے کہ وسیم رضوی اکثر ایسے بیانات دیتے ہیں، جس کا مسلم سماج مخالفت کرتا ہے۔