ETV Bharat / city

کسان، نوجوان، غریب، تاجر سبھی پریشان: اکھلیش - خوردونوش کی قیمتیں

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا 'جھوٹ کا پھول' 'لوٹ کا پھول' بن گیا ہے۔

جھوٹ کا پھول بن چکا ہے لوٹ کا پھول: اکھلیش

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 10:15 PM IST

اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش میں 24 گھنٹے لوگوں کو دھوکہ دیا جاتا ہے۔ کسان، نوجوان، غریب، تاجر سبھی پریشان ہیں۔ مجرموں کو کھلی چھوٹ ہے اور انتظامی مشینری امن و امان برقرار رکھنے میں مفلوج ثابت ہو رہی ہے۔ خواتین کی زندگی سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔ بی جے پی نے ریاست کو بربادی کے کگار میں دھکیل دیا ہے، لوگ اب اس سے نجات چاہتے ہیں۔ بی جے پی کو 2022 کے اسمبلی انتخابات میں اقتدار سے باہرہوجانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج مرکز اور اترپردیش کی بی جے پی حکومتوں کی ترجیح غریبوں کی جیبیں کاٹنا اور غریب خاندانوں کی بنیادی سہولتیں چھینا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہیں۔ ایل پی جی مہنگی ہے۔ بجلی کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی بدستور متاثر ہے۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ ڈبل انجن حکومت کے باوجود مارکیٹ کنٹرول میں نہیں ہے۔ غریبوں کو دو وقت کی روٹی بھی ملنا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اترپردیش میں اکھلیش یادو کی بنے گی حکومت: محمد عثمان

ایس پی رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ جرائم پر قابو پانے کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجرم بے خوف ہے۔ ذات پات اور مذہب کو دیکھ کر مجرموں کے ساتھ بھی سلوک کیا جاتا ہے۔ پولیس غنڈوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ پولیس امن و امان کو بہتر بنانے کے بجائے جعلی مقدمات بنانے، جعلی مقابلے کرنے میں خود ہی بدنام ہے۔ حراست میں ہونے والی اموات کے معاملے میں انسانی حقوق کمیشن نے ریاستی حکومت کو کئی نوٹس دیے ہیں۔ اب صورتحال یہ ہے کہ جرائم پیشہ افراد پولیس پر چھائے ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.