اترپردیش کے ضلع ہاتھرس کے سکندراؤ کوتوالی حلقہ کے تحت نگلہ جلالپور گاؤں کے قریب گزشتہ رات بولیرو اور ٹرک میں ہوئے تصادم میں پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ تمام لوگ راجستھان کے الور ضلع سے کاس گنج کے سوروں جارہے تھے۔
راجستھان کے الور سے ایک بولیرو میں ڈرائیور سمیت نو افراد سوار ہو کر گنگا میں نہانے کے لئے کاس گنج کے سوروں جا رہے تھے، جب بولیرو کاس گنج روڈ پر جلالپور گاؤں کے قریب تھی، اسی وقت سامنے سے آرہی ٹرک نے اسے ٹکر مار دی، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بولیروں کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار دو بچوں سمیت چار لوگوں نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا، ایک دیگر شخص کی موت بعد میں ہوئی، جبکہ چار افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج کے لئے سی ایس سی پہنچایا گیا، جہاں سے انہین ہائر سینٹر ریفر کیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں سے بھرے ٹرک کا پہیا تیز رفتار کے دوران بلاسٹ کر گیا یا ٹرک ڈروئیور کو نیند آگئی۔
زخمیوں میں سورن (55 سال)، میرا (46 سال)، پپو رام(46 سال)، آنند (19سال) الور ضلع کے راج گڑھ تھانہ حلقہ کے تحت گڑھ برجپوری گاؤں کے باشندہ ہیں۔
ایک زخمی بچے لو کش نے بتایا کہ وہ گنگا نہانے جا رہے تھے۔