ETV Bharat / city

بارہ بنکی میں ماہی پروری کسان لاک ڈاؤن سے متاثر

author img

By

Published : Aug 11, 2020, 12:28 PM IST

کسانو‍ں کی ماہی فروخت نہیں ہو پا رہی ہے۔ ساتھ ہی اس دفعہ ماہی پروری بھی تقریباً دو ماہ کی تاخیر سے ہوئی ہے۔

Barabanki
Barabanki

تمام حلقوں کی مانند ماہی پروری پر بھی لاک ڈاؤن کا اثر پڑا ہے۔ اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ماہی پروری کرنے والے کسان اس کی وجہ سے مزید پریشان ہیں۔ کسانو‍ں کی ماہی فروخت نہیں ہو پا رہی ہے۔ ساتھ ہی اس دفعہ ماہی پروری بھی تقریباً دو ماہ دیر سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب اس صنعت کو فروغ دینے کے لئے مرکزی حکومت نے ایک خاص اسکیم شروع کی ہے۔

بارہ بنکی میں ماہی پروری کسان لاک ڈاؤن سے متاثر
ماہی پروری کرنے والے کسانوں کے مطابق لاک ڈاؤن سے انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بازار بند ہونے اور ٹرانسپورٹیشن کے ذرائع نہ ہونے سے ان کی ماہی فروخت نہیں ہو پائی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس پریشانی کے باوجود انہیں زیادہ نقصان نہیں ہوا کیونکہ وہ اپنی ماہی بغیر دانا دئے متعدد روز تک زندہ رکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہی پروری کرنے والے کسانوں کو اس دفعہ ماہی پروری کی شروعات بھی تاخیر سے کرنی پڑی ہے۔ ماہی پروری اس دفعہ تقریباً 2 ماہ تاخیر سے شروع ہوئی ہے کیونکہ زیادہ تر بیج باہر سے آتے ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ وقت پر نہیں آ سکے۔ اس لئے بیج ڈالنے کا کام تاخیر سے ہوا ہے۔ اس سے ماہی پیدوار بھی تاخیر سے ہوگی۔

دوسری جانب ماہی پروری کرنے والے کسانوں کے لئے مرکزی حکومت نے وزیراعظم متسیہ سمپدا اسکیم شروع کی ہے۔ جس کے تحت مختلف پروجیکٹ کے لئے آسان شرائط پر 25 لاکھ تک کا قرض دیا جا رہا ہے۔

اس قرض کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 40 سے 60 فیصدی تک سبسڈی مہیا کی جا رہی ہے۔ ماہی پروری کرنے والے کسانوں کے علاوہ دیگر بیروزگار بھی صنعت سے منسلک ہونے کے لئے قرض لے سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.