ETV Bharat / city

رامپور: شراب فیکٹری میں زبردست آتشزدگی - شراب کی فیکٹری

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں واقع ایک شراب فیکٹری میں رکھے ایک الکوحل کے ٹینک میں زبردست آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آدھا درجن سے زائد مزدور آگ کی لپیٹ میں آنے سے زخمی ہوگئے۔

رامپور: شراب فیکٹری میں زبردست آتشزدگی
رامپور: شراب فیکٹری میں زبردست آتشزدگی
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 7:47 PM IST

رامپور کے پنوڑیہ علاقے میں واقع شراب کی فیکٹری میں زبردست آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے، جس میں تقریباً آدھا درجن سے زائد مزدور شدید جھلس گئے ہیں۔ وہیں موقع پر پہنچیں 4 فائر بریگیڈ نے کافی مشقت کے بعد آتشزدگی پر قابو پایا، جبکہ آگ کی لپیٹ میں آنے سے زخمی ہونے والے مزدوروں کو علاج کے مرادآباد کے ٹی ایم یو ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

رامپور: شراب فیکٹری میں زبردست آتشزدگی
شراب فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایڈیشنل ایس پی سنسار سنگھ سمیت بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موقع واردات پر پہنچے اور انہوں نے شراب فیکٹری میں کام کر رہے مزدوروں و دیگر ملازمین کو باہر نکالا۔

فیکٹری کے جنرل منیجر اندرپال سنگھ نے بتایا کہ' آتشزدگی کے وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ جو مزدور زخمی ہوئے ہیں ان کو علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈز نے آتشزدگی پر قابو پا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الکوحل ٹینک میں پہلے بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آ چکا ہے جس میں درجنوں مزدور جھلس گئے تھے۔ اس کے بعد بھی فیکٹری کی یہ لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ وہیں فیکٹری انتظامیہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بھی اندر جانے سے روکا۔

مزید پڑھیں: اے ایم یو میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے دن بھی جاری

فی الحال آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا ہے، لیکن ایک اہم سوال یہ ہے کہ ریاست میں ایک اہم مقام رکھنے والی اس شراب فیکٹری میں جہاں سیکڑوں ملازمین کام کرتے ہیں آخر ایسی کیا لاپرواہی برتی جاتی ہے جس کا خمیازہ غریب مزدوروں کو آگ میں جھلس کر بھگتنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.