ETV Bharat / city

منور رانا کے بیان پر ایف آئی آر درج

معروف شاعر منور رانا نے پیغمبر اسلام کے کارٹون دکھانے والے اساتذہ کی حرکت کو غلط قرار دیا ہے، جس کے بعد ان کے خلاف دارالحکومت لکھنؤ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

منور رانا
منور رانا
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 3:31 PM IST

ریاست اترپریدش کے دارالحکومت لکھنؤ میں مشہور و معروف شاعر منور رانا نے ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ فرانس میں پیغمبر اسلام کے کارٹون دکھانے والے اساتذہ نے غلط کیا تھا کیونکہ کسی کو بھی اظہار خیال کی آزادی کی آڑ میں گستاخی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

منور رانا کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خوب وائرل ہوا، جس کے بعد لکھنؤ پولیس نے حضرت گنج کوتوالی میں ان کے خلاف تحریر دی۔ حضرت گنج کوتوالی میں منور رانا کے خلاف دفعہ 135 اے، 295 اے، 298، 505 (1)، 505 (2) کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

منور رانا
منور رانا

شکایت میں کہا گیا ہے کہ منور رانا کا بیان سماج میں آپسی بھائی چارگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، ساتھ ہی یہ بیان سماج میں نفرت پھیلانے والا ہے، جس سے سماج میں قائم امن و امن بگڑ سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ منور رانا مسلسل اپنے بیانات کو لےکر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر سخت تنقید کی تھی اور اپنی زمین پر بابری مسجد تعمیر کرنے کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.