ETV Bharat / city

خاتون سپاہی نے مرد سپاہی پر زیادتی کا الزام عائد کیا - female constable harassment

دارالحکومت لکھنؤ میں تعینات ایک خاتون کانسٹبل نے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں تعینات کانسٹبل گورو کمار پر عصمت دری کا الزام عائد کیا ہے۔

female constable accused a male constable of rape in lucknow
خاتون سپاہی نے مرد سپاہی پر زیادتی کا الزام عائد کیا
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 12:51 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں خاتون سپاہی نے الزام لگایا ہے کہ دوستی کے نام پر گورو نامی سپاہی نے اس کا جسمانی استحصال کیا۔ اس دوران وہ حاملہ ہوگئی تو اس نے اسقاط حمل بھی کروایا۔

سپاہی خاتون کے ذریعہ گورو پر رقم لینے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ خاتون کی طرف سے کی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ گورو کی ملاقات سال 2018 میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کی دوستی ہوئی۔ جس کے بعد گورو نے خاتون کو اپنے گھر طلب کیا اور نشہ آور اشیا پلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔

خاتون نے بتایا کہ گورو مسلسل شادی کرنے کی باتیں کر رہا تھا۔ حال ہی میں جب اس خاتون نے شادی کرنے کی بات کی تو گورو نے انکار کردیا اور اسے دھمکیاں دینا شروع کردی۔

پچھلے دنوں خاتون نے گورو کی دھمکیوں سے پریشان ہوکر زہر کھا لیا تھا۔ خودکشی کی کوشش کے بعد متاثرہ لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے بعد اسے چھٹی پر بھیج دیا گیا۔ چھٹی پر جانے کے بعد خاتون نے گورو کے خلاف حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.