ETV Bharat / city

کسی بھی انسان کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی دوسرے شخص کی جان لے: نوید میاں - اردو نیوز رامپور

لکھیم پور تشدد کے خلاف ریاست اترپردیش کے رامپور میں سابق ریاستی وزیر نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں کسی کو بھی کسی شخص کی جان لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ یہ سراسر قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 8:08 PM IST

لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کے بعد کسانوں میں زبردست غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جہاں ایک طرف کسان سڑکوں پر اترے ہوئے ہیں اور اس کے لیے مرکزی و ریاستی حکومت کو ذمہ ٹھہرا رہے ہیں تو وہیں سماجی و سیاسی رہنما بھی کسانوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔

اترپردیش کے سابق وزیر نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں نے آج نور محل میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے ساتھ ہوئی زیادتی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون والے ملک میں کسی بھی شخص کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے شخص کی جان لے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی قائم رہنی چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر اطمینان کا بھی اظہار کیا کہ حکومت اور کسانوں کے درمیان متاثرین کسان خاندانوں کو معاوضہ دینے پر سمجھوتہ ہو گیا ہے۔

وہیں، کانگریس پارٹی کی قومی رہنما پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے سوال اٹھاتے ہوئے نوید میاں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کو نظربند کیا گیا ہے، جسے گرفتاری کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔ البتہ ان کو لکھیم پور کھیری نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع لکھیم پور کھیری میں نائب وزیر اعلیٰ کے خلاف احتجاج کرنے آئے کسانوں اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہو گئی تھی جس میں اب تک تقریباً 10 کسانوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی کسان زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.