ETV Bharat / city

سنبھل میں جمیعت علماء ہند کی تعلیمی بیداری مہم

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 10:52 PM IST

جمیعت علماء ہند سنبھل یونٹ نے عوام سے گزارش کی ہے کہ بچوں کو اسکول اور مدرسوں میں بھیجنے کی کوشش کریں، کیونکہ اس جدید تعلیمی دور میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم اور عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

educational awareness campaign of jamiat ulema i hind in sambhal
سنبھل میں جمیعت علماء ہند کی تعلیمی بیداری مہم

ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں جمیعت علماء ہند کی جانب سے علماء کی ایک میٹنگ مدرسہ جامعہ اسلامیہ دارالامان میں منعقد کی گئی، جس میں بچوں کے اندر دوبارہ اسکولوں اور مدرسوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کس طرح سے تیار کیا جائے ان اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں علماء نے کہا کہ جدید تعلیم کے دور میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم اور عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

جمیعت علماء ہند کے رکن رحمت اللہ قاسمی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو تعلیم کا نقصان ہوا ہے اور جو بچے ابھی بھی گھر بیٹھے ہوئے ہیں، مدرسہ اور اسکول نہیں جارہے ہیں جمیعت علماء ہند ان بچوں کو گھر گھر جاکر تعلیم کے متعلق بیدار کرے گی اور ان کو مدارس و اسکولوں میں جانے کے لیے بیدار کرے گی۔

جمیعت علماء ہند سنبھل یونٹ عوام سے یہ اپیل کرتی ہے کہ لوگ اپنے بچوں کو اسکول جانے کے لیے راغب کریں، مولانا مفتی عثمان قاسمی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ابھی بھی بہت سے مدرسے بند ہیں، اس وجہ سے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مدرسوں کو کھولے جانے کی اجازت دی جائے اور جس سے کہ بچوں کی تعلیم کا نقصان نہ ہو، کئی مدرسوں میں تو بچوں کے امتحان لیے بغیر ہی پرموٹ کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.