ETV Bharat / city

ڈاکٹر کو گولی مار کر لٹیرے کار لے کر فرار

لکھنؤ کے ششانت گولف علاقے میں ایک ڈاکٹر کو دو نامعلوم افراد نے گولی مار دی اور اس کے بعد لٹیرے ان کی گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 11:17 AM IST

ڈاکٹر کو گولی مار دی
ڈاکٹر کو گولی مار دی

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکٹر کو گولی لگنے کے بعد کے جی ایم یو کے ٹرامہ سینٹر لے جایا گیا، جہاں اب اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر وی کے سنگھ ششانت گالف علاقے میں تھے کہ اس بیچ کچھ لٹیرے آئے اور انہیں گولی مار کران کی گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا 'یہ حادثہ تب پیش آیا جب وی کے سنگھ اپنے بھائی کے گاوں کھیرا سے ششانت گولف میں اپنے گھر کی طرف جارہے تھے'۔

وی کے سنگھ کنگ جارج میڈکل یونیورسٹی میں میڈسن ڈیپارٹمینٹ میں کام کرتے ہیں۔

پولیس نے بتایا 'دو حملہ آوروں نے وی کے سنگھ کی گاڑی رکواوئی اور انہیں گاڑی سے باہر آنے کے لیے کہا، اس بیچ جب وی کے سنگھ نے منع کیا تو حملہ آوروں نے ان پر گولی چلائی اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے'۔

پولیس نے مزید بتایا 'اس کے بعد زخمی حالت میں ڈاکٹر وی کے سنگھ کو کے جی ایم یو کے ٹرامہ سینٹر میں داخل کرایا گیا، جہاں اب انکا علاج جاری ہے اور اب وہ صحتیاب ہو رہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.