ریاست اترپردیش کے باندہ جیل میں قید مئو کے رکن اسمبلی مختار انصاری سے ان کے بیٹے عمر انصاری نے ملاقات کی۔ Umar Ansari Meet Mukhtar Ansari اس انہوں نے باندہ کے ڈی ایم، ایس پی اور ایس او جی انچارج پر مختار انصاری کو جان سے مارنے کی سازش کرنے جیسے کئی الزامات لگائے۔
مختار انصاری سے کورٹ کے حکم پر ملاقات کرنے پہنچنے عمر انصاری نے یہ بھی بتایا کہ مختار انصاری کی طبیعت بہتر نہیں ہے۔ انہیں بہتر علاج مہیا نہیں کرایا جا رہا ہے۔
وہیں مختار انصاری کے انتخاب لڑنے کے سوال پر عمر نے کہا کہ چار مرتبہ وہ جیل میں رہ کر انتخاب جیتے ہیں۔ اس مربتہ کس پارٹی سے انتخاب لڑیں گے، وقت آنے پر بتا دیا جائے گا۔ اس دوران مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری Mukhtar Ansari son Umar Ansari نے ضلع اور پولیس انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
عمر نے کہا کہ ان کے والد کی جیل میں قتل کرانے کی سازش خود ایس پی اور باندہ کے ڈی ایم کر رہے ہیں۔
عمر نے کہا کہ ان کے والد انڈر ولڈ ڈان داؤد ابراہیم Under World Dawn Dawood Ibrahim کے مددگار مافیا برجیش سنگھ Mafia Burjesh Singh کے خلاف مقدمے میں گواہ ہیں، اسی وجہ سے بی جے پی سرکار مختار انصاری کا قتل کرانا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی وقت ان کے والد پر جان لیوا حملہ ہو سکتا ہے یا کھانے میں زہر ملایا جا سکتا ہے۔
عمر انصاری نے اس کے خلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جانے کی بات کہی ہے۔