ETV Bharat / city

اترپردیش: مئو ضلع کی بیشتر سڑکیں خستہ حال - road in uttar pradesh

پہلی بارش کا پانی ہی سڑکوں پر بنے بڑے بڑے گڑھوں میں جمع ہو گیا ہے جس سے آمد و رفت میں لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

dilapidated
dilapidated
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 10:07 AM IST

اتر پردیش کے ضلع مئو کی بیشتر سڑکیں اپنی خستہ حالی پر آنسو بہا رہی ہیں۔ پری مانسون کی بارش نے ہی محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔ ایسے میں سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے حادثات کو دعوت دے رہے ہیں۔

مئو ضلع کی بیشتر سڑکیں خستہ حالی کا شکار

سڑک پر چلنے والوں کے لئے یہاں سے گزرنا مشکل ترین کام ہے۔ لوگ خطرہ مول لے کر سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ مئو ضلع کے زیادہ تر قصبوں کو منسلک کرنے والے اہم راستوں کا یہی حال ہے۔ عام آدمی ان حالات سے سخت رنجیدہ ہے۔

پہلی بارش کا پانی ہی سڑکوں پر ہوئے بڑے بڑے گڑھے میں جمع ہو گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران جب حکومت اپنی پوری توجہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں لگا رہی ہے۔ ایسی صورت میں ان ٹوٹی سڑکوں کا کوئی پرساں حال نہیں ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ان سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہو۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلی بارش کا پانی ہی سڑکوں پر ہوئے بڑے بڑے گڑھے میں جمع ہو گیا ہے، اس سے ہمیں ان سڑکوں پر چلنے میں پریشانی ہوتی ہے اور حادثات کا خطرح بنا رہتا ہے۔

مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ضلع انتظامیہ کو اس جانب توجہ دینا چاہئے تاکہ عوام کو سہولت حاصل ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.