ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں کانگریس پارٹی کارکنان نے میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا کہ اقلیتی شعبہ کے صوبائی صدر شہنواز عالم کو فوراً رہا کیا جائے اور پٹرول وڈیژل کی بڑھتی قیمتوں پر روک لگائی جائے اور بڑھی قیمتوں کو واپس لیا جائے۔
میمورنڈم میں کہا گیا کہ صوبہ کی بھاجپا حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہورہی ہے، حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے کانگریس پارٹی کارکنان کی آواز کو بیجا طریقے سے دبایا جارہا ہے، چوںکہ صوبائی صدر شہنواز عالم پورے صوبہ میں غریبوں، پچھڑوں، مزدوروں، کسانوں اور اقلیتی طبقہ پر ہورہے مظالم کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں، جس سے خوف زدہ ہوکر لکھنؤ پولیس کے ذریعہ بنا کسی وجہ کے رات میں ان کو گرفتار کرلیا گیا۔ جس کا ضلع کانگریس اقلیتی طبقہ مخالفت کرتا ہے، اور مطالبہ کرتا ہے کہ اقلیتی طبقہ کے صوبائی صدر شہنواز عالم کو فوراً رہا کیا جائے۔
میمورنڈم دیتے وقت کانگریس پارٹی کے ضلع صدر چندر شیکھر آزاد، جے پی مشرا، آدرش اگروال، شیخ زکریا شیخو، روی شریواستو، دیپو شریواستو، مرزا طارق بیگ، محمد شہنواز راجو، فردوس عالم ببلو، جاوید مرزا، خالد سلمانی وغیرہ کے ساتھ ساتھ کافی لوگ موجود تھے۔