ETV Bharat / city

کملیش تیواری قتل کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ - ہندو سماج پارٹی کی قومی سرپرست کرن کملیش تیواری

ہندو سماج پارٹی کے سرپرست کملیش تیواری کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ اس کو لیکر ان کے پارٹی کے عہدیدار حکومت سے اس کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ ان مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔

Demand for CBI probe into Kamlesh Tiwari's murder
کملیش تیواری قتل کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 2:14 PM IST

ہندو سماج پارٹی کی قومی سرپرست کرن کملیش تیواری نے اپنے دفتر خورشیدہ باغ میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کے اہل خانہ اور عہدیدار خطرے میں ہیں ، انہوں نے اپنے شوہر کملیش تیواری کے قتل کیس کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے حکومت نے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کرن کملیش تیواری نے کہا کہ اترپردیش حکومت پارٹی کے تمام کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ حفاظت میں مسلسل غفلت برت رہی ہے۔ اگر پارٹی اور کنبے کے لوگوں کو کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت کی ہوگی۔

اس پریس کانفرینس کے دوران پارٹی کے نومنتخب قومی نائب صدر اور اتر پردیش اسمبلی الیکشن انچارج گورو ورما نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس قتل کی سی بی آئی تحقیقات کے مطالبہ کے ساتھ ساتھ خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تحریک کو تیز کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.