ETV Bharat / city

کورونا وائرس: یوپی میں ہاٹ اسپاٹ کی تعداد میں اضافہ، محتاط رہنے کا مشورہ - اترپردیش میں ہاٹ اسپاٹ کی تعداد میں معمولی اضافہ

اترپردیش میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں دوبارہ سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے،

Covid-19 Update News From Uttar Pradesh
محتاط رہنے کا مشورہ
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 9:32 PM IST

بھارت کی عوام عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ویکسین کے منتظر ہیں، وہیں ریاست اترپردیش میں ہاٹ اسپاٹ کی تعداد میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومت نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کووڈ 19 سے تحفظ کے لئے تمام اقدامات کریں اور غیر ضروری بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

Covid-19 Update News From Uttar Pradesh
محتاط رہنے کا مشورہ

ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن نونیت سہگل نے صحافیوں کو بتایا کہ ریاست میں ہاٹ اسپاٹ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت پوری ریاست میں کنٹینمنٹ زون 8 ہزار 95 ہیں۔

مزید پڑھیں:

بنارس: گنگا میں کشتی پلٹی، دو افراد لاپتہ

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ 19 کی ہدایات پر صد فیصد عمل کریں۔ اس وقت خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں، سماجی دوری برقرار رکھیں اور زیادہ بھیڑ بھاڑ سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے دو ریکارڈ قائم کئے ہیں، اترپردیش کووڈ-19 ٹیسٹ کے تعلق سے سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ اسی طرح کووڈ ۔19 انفیکشن سے متعلق معلومات سرویلنس ٹیم کے ذریعے 14 کروڑ سے زیادہ لوگوں سے حاصل کی گئیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.