ETV Bharat / city

اتر پردیش: کوروناوائرس متاثرہ افراد کی تعداد2859

ریاست اتر پردیش کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 65 اضلاع میں اب تک 2859 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 50 لوگوں کی کورونا وائرس سے موت واقع ہو چکی ہے۔

coronavirus
اتر پردیش: کوروناوائرس متاثرہ افراد کی تعداد2859
author img

By

Published : May 5, 2020, 8:02 PM IST

ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے مشتہر کردہ اعداد و شمار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی کے ساتھ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ریاست بھر میں کورونا وائرس کے کل 2859 مثبت کیس درج کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 944 مریض صحت یاب جبکہ 50 افراد اس مہلک مرض کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں۔

یو پی حکومت کی جانب سے نافذ لاک ڈائون کے باوجود ریاست میں مثبت کیس بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ جبکہ اس دوران دوسری ریاستوں سے مزدوروں، درماندہ تاجرین اور طلبہ کے آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے جس کے چلتے ماہرین کا ماننا ہے کہ ’’اگر انکی صحیح طریقے سے جانچ نہیں کی گئی تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.