ETV Bharat / city

'احتیاطی تدابیر سے ہی کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں' - ضلع بارہ بنکی انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن

ضلع بارہ بنکی انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر ایس کے جین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو ہی واحد راستہ قرار دیا ہے۔

Indian Medical Association President Dr. SK Jain
بارہ بنکی انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر ایس کے جین
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 5:05 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر اور مشہور فیزیشین ڈاکٹر ایس کے جین نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے قلبی اور بلڈ پریشر مریض کو زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

بارہ بنکی انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر ایس کے جین

ڈاکٹر ایس کے جین کا مشورہ ہے کہ ایسے تمام مریض اپنے روزآنہ معمول کے مطابق عمل کرتے رہیں لیکن ضروری یہ ہے کہ مناسب دوری بنائے رکھیں اور مسلسل ہاتھوں کو دھوتے رہیں اور ماسک کا استعمال بھی ان کے لیے نہایت ہی ضروری ہے۔

ایس کے جین نے مزید کہا کہ ’اس دوران یہ خیال رہے کہ اتنی ہی ورزش کریں جس سے پسینہ بدن سے نہ نکلے. ان مریضوں کے لیے کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ایس کے جین نے کھانے کے بارے میں کہا کہ ’اس دوران کھانے پینے کا کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہم جو کچھ بھی کھا رہے ہیں وہ صاف ستھرا ہو اور باہر سے آنے والی اشیاء پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.