ETV Bharat / city

نئے کاروباریوں پر کورونا کا قہر - لکھنؤ، اترپردیش

نئے کاروبار شروع کرنے کے اپنے جوکھم ہوتے ہیں۔ بغیر جوکھم کے منافع کی امید بھی نہیں کی جاسکتی لیکن نئے کاروباریوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں لاک ڈاؤن جیسا بڑا جوکھم کا سامنا کرنا پڑے گا، جو ان کے کاروبار پر ہی بریک لگا دے گا۔

Corona havoc on new businessmen
نئے کاروباریوں پر کورونا کا قہر
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 7:08 PM IST

لکھنؤ: کورونا وائرس نے گزشتہ سال بھارت میں تیزی کے ساتھ اپنے قدم بڑھائے تھے لیکن حکومت لاک ڈاؤن نافذ کر کے وبائی امراض کو روکنے میں کافی حد تک کامیاب رہی۔ عوام کو لگا کہ کورونا کا خطرہ ٹل چکا ہے لہذا روزگار کے لئے نئے کاروبار کی شروعات کی لیکن کورونا کی دوسری لہر نے ایسے سبھی لوگوں کے حوصلے توڑ دئے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران منہاج الرحمن نے بتایا کہ انہوں نے نئے سال میں 'فلیکس پرنٹنگ مشین' لگوائی تاکہ روزگار کے مواقع فراہم ہوں اور اچھا منافع کما سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ شروعات میں بڑے آرڈر ملے، جس کے بہتر نتائج بھی دیکھنے کو ملے رہے تھے۔ جب کورونا وائرس کی دوسری لہر آئی، اس کے بعد سے ہی ہمارا کاروبار متاثر ہونے لگا۔

ویڈیو

منہاج الرحمن نے مزید بتایا کہ حکومت نے جب دوسرے لہر کو روکنے کے لیے 'کرفیو' نافذ کیا، تو ہمارا کاروبار بری طرح متاثر ہوا اور جتنے بھی آرڈر ملتے تھے، سب بند ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ فلیکس مشین میں زیادہ تر کام سیاسی جماعتوں کے یہاں سے آتا ہے کیونکہ وہ کسی بھی پروگرام کے لیے فلیکس بورڈ، پوسٹر کا بڑے پیمانے پر آرڈر دیتے تھے لیکن لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے سبھی پروگراموں پر پابندیاں عائد کر دی گئیں لہذا ہمارا کاروبار پوری طرح بند ہو گیا۔

منہاج الرحمن نے کہا کہ ہمارا یوپی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے لیے بھی 'راحت پیکج' کا اعلان کیا جائے، جیسا کہ سرکار نے پٹری دکانداروں، دیہاڑی مزدوروں اور روز کمانے کھانے والوں کے لیے ماہانہ مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری لاکھوں روپے کی مشین بغیر کام کر پڑی ہے، اس سے بھی نقصان ہو رہا ہے۔ سرکار کو چاہئے کہ وہ نئے کاروبار شروع کرنے والوں کے لئے راحت پیکیج کا اعلان کرے تاکہ ہم لوگوں کی بھی مشکلات آسان ہو جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.