کرونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ایسے میں اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں اگر آپ کے گھر یا کالونی کے قریب کوئی آوارہ جانور یا پھر پرندہ پریشان حال دیکھیں تو اس کے لئے کنٹرول روم فون کر مدد مہیا کرائی جا سکتی ہے۔
ہردوئی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پلکت کھرے نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اگر آپ کی کالونی میں کوئی جانور یا پرندہ پیاسا ہے پریشان ہے یا پھر وہ بیمار ہے ایسے وقت میں آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ گھر کے اندر ہی رہیں اور کنٹرول روم میں اس بات کی اطلاع دے دیں۔
جس علاقے سے بھی کنٹرول روم میں کال جائے گی اس علاقے میں کچھ ہی دیر میں محکمہ مویشی پروری کے اہلکار موقع پر پہنچ کر پریشانی دور کریں گے اور مویشی یا پرندہ کو راحت پہنچانے کا کام کریں گے۔